ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم میں 3نئے چہرے

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم میں 3نئے چہرے

Wed, 28 Mar 2018 11:46:24    S.O. News Service

کراچی ،27؍ مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) پاکستان کے سلیکٹرز نے اتوار سے ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہو رہی تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا جس میں تین نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔نئے کھلاڑیوں میں بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی، آل راؤنڈر حسین طلعت اور تیز طرار بلے باز آصف علی شامل ہیں جنہوں نے حال ہی میں ختم ہوئی ہوئی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کا انعام بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز راحت علی کو بھی ملا ہے جو دسمبر 2016 کے بعد پہلی بار قومی ٹیم میں شامل ہوئے ۔


Share: